پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز مزار شریف میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں بہت سی قیمتی افغان جانیں گئیں جبکہ بہت سے دیگر افراد زخمی ہوئے۔
🔊: PR NO. 1️⃣9️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣2️⃣#Pakistan condemns terrorist attacks in #Mazar_E_Sharif.
Advertisement🔗 ⬇️https://t.co/Pp9Im2q0B7 pic.twitter.com/TblMBPDSTZ
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) April 29, 2022
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام، افغان عوام کو اپنی ہمدردیاں، حمایت پیش کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کی ایسی بھیانک سرگرمیاں افغان قوم کے امن، استحکام، اور ترقی کے عزم کو کمزور کرنے کی کوشیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سرگرمیوں کے زریعہ افغانستان کی اہل تشیع و ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے پر شدید تحفظات ہیں۔
اس موقع پر ترجما عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے اور درپیش چیلنجوں پر قبول پانے کے لیے افغانستان کی ہر ممکن امداد کریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں دو دھماکوں میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ بلخ کے صدر مقام مزار شریف میں دھماکوں میں دو الگ الگ گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس چیف کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے رمضان المبارک کا روزہ افطار کرنے کے لیے گھر جا رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
