
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام جن مشکلات سے دوچار ہے وہ اس سے بخوبی واقفیت رکھتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو درپیش مسائل کے متعلق بات کی ہے۔
I am acutely aware of the hardships people are facing due to load-shedding. PTI government neither procured any fuel nor undertook timely repair & maintenance of plants. After emergency steps decided today, the power situation will normalise significantly by May 01, Insha’Allah.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 26, 2022
اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کولوڈشیڈنگ کی وجہ سے جن مشکلات کا سامنا ہے ان سے بخوبی واقف ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہنگامی اقدامات کے فیصلے کے بعد یکم مئی سے بجلی کی صورتحال معمول پر آجائے گی ۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایندھن خریدا اور نہ ہی پلانٹس کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال کی جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج ہونے والے ہنگامی اجلاس میں یکم مئی سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے 30 اپریل تک تمام مسائل کا سد باب کرکے یکم مئی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔
اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مشکلات میں مبتلا نہیں کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ہدایت دی کہ ایندھن کے مربوط اور مستقل نظام کی تشکیل اور گرمیوں میں آئندہ ماہ کی پیشگی منصوبہ بندی کی جائے۔
فصلوں کی کٹائی کے دوران ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی شکایت پر وزیرِ اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کی نشاندہی کریں، فوری اور سخت کارروائی کریں۔
شہباز شریف کے احکامات کے مطابق کسانوں کو زرعی مشینری چلانے کیلئے ڈیزل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News