Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا غیر معیاری بیکریز کے خلاف کریک ڈاؤن

Now Reading:

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا غیر معیاری بیکریز کے خلاف کریک ڈاؤن

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے غیر معیاری بیکریز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائیاں بنوں، مردان اور دیر لوئر میں غیر معیاری بیکریز کے خلاف کی گئیں، متعدد بیکریوں میں صفائی کی صورتحال نہایت ناقص پائی گئی جس کے نتیجے میں تین یونٹس سیل کردئے گئے ہیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ بیکری یونٹس سے 500 کلو سے زائد غیر معیاری گھی بھی برآمد کیا گیا بیکری یونٹس سے خراب انڈے، مضر صحت رنگ، اور رنگ کاٹ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے کہا کہ  مردان اور دیر لوئر میں بھی غیر معیاری پراڈکٹس فروخت کرنے پر دو بیکری یونٹس سیل کردئے گئے ہیں۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے مزید کہا کہ  دیر لوئر میں بیکری یونٹ سے سینکڑوں کلو غیر معیاری مٹھائیاں اور مضر صحت رنگ ضبط کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے جعلی گڑ تیار کرنے والے یونٹ کے خلاف کی گئی کارروائی کے نتیجے  میں 1400 کلو چینی، خراب گڑ اور مضر رنگ  ضبط کرلیا گیا تھا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا ہے کہ یونٹ میں گنے کے بجائے چینی، خراب گڑ اور مضر صحت رنگوں کی مدد سے گڑ تیار کیا جارہا تھا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مارکیٹ میں صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، عوام بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف شکایات ہمارے ٹال فری نمبر پر درج کرائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر