گوجرانوالہ میں خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی المعروف فرح خان کے چچا زاد دیور حارث میراں نے پریس کانفرنس شوہر احسن جمیل گجر اور ان کی اہلیہ فرح کو کرپشن کا ماسٹر قرار دیا ہے۔
حارث میراں کا کہنا ہے کہ احسن جمیل گجر اور فرح خان کرپشن کے ماسٹر ہیں، انہوں نے اصل کرپشن گوجرانوالہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر کی، جس کی سی ای او فرح گجر ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ میاں بیوی نے ہماری زمین ہتھیائی اور اداروں کے ساتھ مل کر جی مینگولیا کا این او سی غیر قانونی طور پر لیا۔
حارث میراں کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ سوسائٹی کی مالیت 27 ارب کے قریب بنتی ہے، احسن جمیل کی سرکاری عہدہ نہ ہونے کی بات جھوٹ پر مبنی ہے، وہ 1997 میں ضلع ناظم رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ملکیتی 10 ایکٹر اراضی میاں بیوی نے ہتھیا رکھی ہے، سب اداروں کے دروازے کھٹکھٹائے آج تک کچھ کارروائی نہ ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسسٹس سے درخواست ہے ان کی کرپشن پر کمیشن بنائیں، ثبوت میں لے کر آؤں گا۔
حارث میراں نے مزید کہا کہ تین سال سے عدالت میں کیس چل رہا ہے، لیکن فرح گجر پیش نہیں ہو رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
