پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی کٹھ پتلی حکومت نہیں چل سکتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے بھارتی نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے فوج کے بارے میں ابھی تک ایک بھی اشتعال انگیز لفظ ادا نہیں کیا لیکن تاریخی طور پر پاکستان میں فوج کا سیاسی کردار رہا ہے۔
انہوں نے کہا مراسلے سے کبھی کسی نے انکار نہیں کیا جو کہ قومی سلامتی کمیٹی، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اور وفاقی کابینہ میں زیرِ بحث آیا جہاں اصلی مراسلہ پیش کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مراسلے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات عدمِ اعتماد کی کامیابی پر منحصر ہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امریکہ و مغرب سے لڑائی نہیں چاہتے مگر ڈکٹیشن قبول نہیں کی جاسکتی ہے لیکن کٹھ پتلی وزیراعظم نے عدالت سے چھٹی لیکر وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھایا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سب جماعتیں انتخاب سے بھاگ رہی ہیں، انہیں پکڑ کر انتخاب میں لائیں گے کیونکہ پاکستان میں کوئی کٹھ پتلی حکومت نہیں چل سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان معاشی طور پر تیزی سے آگے بڑھا ہے تاہم سازش کے ذریعے ملک کو سیاسی بحران کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اختلافِ رائے پر مسئلہ نہیں مگر بین الاقوامی تعلقات میں ممالک کو باہم دھمکیاں نہیں دی جاتیں جس سے ملکوں کے باہم تعلقات پیچیدہ ہوتے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دورہ روس پر پاکستان پر غیرمعمولی دباؤ آیا کیونکہ جس دن ہم روس میں تھے اسی دن یوکرین پر حملہ ہوا تو معاملات سنگین رخ کرگئے تھے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جنگ میں پاکستان کو استعمال نہیں ہونا چاہئیے تھا کیانکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری انسانی و مالی نقصان اٹھایا ہے اور اب ہم کسی جبگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ افواج کی خواہش ہے اسے سیاست سے الگ رکھا جائے، اس کی خواہش کا احترام کیا جانا چاہئیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سول و عسکری قیادت کے مابین تصادم کی کسی بھی خبر میں صداقت نہیں ہے کیونکہ آخری روز صبح سے رات گئے گھر چھوڑنے تک وزیراعظم کے ساتھ رہا، ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
