
بالی وُڈ کے لیجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن کے نواسے آگستیہ نندا بھی بالی وُڈ میں انٹری دینے کے لئے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن اپنے نواسے آگستیہ نندا کی بالی ووڈ میں باضابطہ انٹری پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
اگستیہ نندا مقبول کامکس ‘دی آرچز‘ کے ساتھ بالی وُڈ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کے نواسے شوبز میں اپنی بڑی شروعات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
زویا اختر کی جانب سے پراجیکٹ کی اپ ڈیٹ شیئر کرنے کے بعد، امیتابھ بچن نے ایک مداح کے ٹوئٹ کے جواب میں نواسے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھاکہ ’آگستیہ… آپ کی زندگی میں ایک نیا باب شروع ہورہا ہے اور ہمارے لیے اس سے بڑی خوشی کوئی اور نہیں ہو سکتی… محبت اور میری نیک تمنائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں، خوش رہو اور ملک کا پرچم بلند کرتے جاؤ۔‘
یاد رہے کہ اگستیہ مصنف شویتا بچن نندا اور بزنس ٹائیکون نکھل نندا کے بیٹے ہیں۔
آگستیہ کے ساتھ فلم میں بالی وُڈ کنگ شاہ رُخ خان کی بیٹی سہانا خان اور خوشی کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News