
سونم کپورکے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہے، ماہرہ خان نے بھی انہیں مبارکباد دے دی۔
سونم کپور اورآنند آہوجا جلد والدین بننے والے ہیں اور اس خوشی کی خبر کے سامنے آتے ہی دیگر بالی ووڈ اداکاروں اور دنیا بھر سے چاہنے والوں کی طرح پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کااظہار کیا گیا ہے۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر سونم کپور کی جانب سے شئیر کی گئی تازہ ترین تصاویر پر دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا سونم … مبارک!
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سونم کپور اور ان کے شوہر آنند نے انسٹاگرام پر مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے کہا کہ ہم فیملی میں اس نئے مہمان کا خیر مقدم کرنے کے لئے بے چین ہیں۔
اس جوڑے نے ایک مشترکہ پوسٹ میں نئے مہمان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ایک خاندان، آپ کو پیار اور حمایت سے نوازے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، ساتھ ہی ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔
اداکارہ سونم نے یہ بھی اعلان کیا کہ بچہ رواں برس موسمِ خزاں میں ان کے ہاتھوں میں ہوگا۔
اس جوڑے کی جانب سے پوسٹ وائرل ہوتے ہی متعدد مشہور شخصیات اور مداحوں نے انہیں اس خوشخبری پر مبارکباد دی۔
اداکارہ کرینہ کپور نے لکھا کہ تم دونوں کے لئے بہت خوش ہوں۔ بچے سے کھیلنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔
دیا مرزا نے لکھا کہ اتنی شاندار خبر، آپ کے لئے بہت خوش ہوں جبکہ اننیا پانڈے نے جوڑے کو مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی مئی 2018 میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News