Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے عوام اور آئین کو یرغمال بنایا جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے،مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان نے عوام اور آئین کو یرغمال بنایا جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے،مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آپ نے 22 کروڑ عوام اور آئین کو یرغمال بنایا جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے۔

ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ نے وہ سنگین جرم کیا جسے آئین پر حملہ اور آئین شکنی کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں اس لئے کھلیں تاکہ آئین اور قانون پر عمل ہو، عدالتیں اس لئے کھلیں کیونکہ آپ نے عدالت سے جھوٹ بولا، عدالتیں اس لئے کھلیں تاکہ آپ کو پتہ چلے کہ ملک آئین کے تحت چلے گا آپ کے حکم اور خواہش پر نہیں اور عدالتیں اس لئے کھلیں کیونکہ آپ نے آئین اور پارلیمنٹ کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب یہ ملک 22 کروڑ لوگوں کی امانت ہے، وہ آپ کے غلام نہیں، اس لئے عدالتیں نصف شب کو کھلیں، دھمکیاں دینے اور سوال کرنے سے زیادہ بہتر ہوگا کہ آپ قوم سے اپنے جرائم کی معافی مانگیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ کی حقیقت، کرپشن اور لوٹ مار بے نقاب ہورہی ہے اور مزید عیاں ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پونے چار سال عوام کا آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، کھاد چوری کی، عوام کا پیسہ تباہ کیا، آپ نے عوام مہنگائی، بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مررہی تھی، آپ کے لیکچرز جاری تھے، یہ ہے آپ کا جرم۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ احتساب کے نعرے لگا کر سیاسی مخالفین اور میڈیا کوناحق جیلوں میں ڈالا، ریاست مدینہ، امربالمعروف کی مقدس اصطلاحات کو اپنی کرپشن اور ناہلی چھپانے کے لئے استعمال کیا، یہ ہے آپ کا جرم۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کی آپ کی سازش پکڑی گئی، لاکھوں ڈالر اور اربوں روپے الیکشن کمشن سے چھپائے، مالم جبہ، ہیلی کاپٹر، بی آرٹی، بلین ٹری سونامی کی کرپشن آپ کے جرائم ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپنے مافیاز اور کارٹلز کے ذریعے پاکستان کے عوام کو دن رات لوٹا، عوام کا آٹا، چینی، کھاد اسمگل کرائی، سستے داموں بیرون ملک بیچی اور مہنگے داموں امپورٹ کی، یہ ہے آپ کا جرم۔

انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانے کے تحائف کو چند کروڑ کی خاطر بیچ دیا، ملک کی بدنامی کرائی، اپنی سیاست کے لئے پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلا، یہ ہے آپ کا جرم۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر