فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ملکی ماحول پہلےہی بہت کشیدہ ہےاس لئےمزیدکشیدگی نہیں چاہتا۔
عمران خان کا جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف ریفرنس کوغلطی قراردینے کے معاملے پر سابق وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کےخلاف بات نہیں کرناچاہتا،حقائق کی تصیح چاہتا ہوں۔
سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےمعاملے کی سمری بھیجنا حساس معاملہ تھا، اس لئے اس معاملےکےہر پہلو کو دیکھا گیا۔
ڈاکٹر فروغ نسیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائزکےساتھ ذاتی تنازعہ کا نہ مسئلہ تھا اور نہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 سالہ وزیرقانون کے دور میں مشکلات سے بھی دوچار رہا، ملکی ماحول پہلےہی بہت کشیدہ ہےاس لئےمزیدکشیدگی نہیں چاہتا۔
سابق وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ براہ راست عمران خان کے ماتحت تھا، عمران خان نے اے آریو کے مواد کی روشنی میں ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
