
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لیے ہماری تمام تر کوششیں جاری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں موجودہ معاشی صورتحال پر بات کی ہے۔
مجھے ہر لمحہ یہ احساس ستاتارہتاہےکہ معاشی بدحالی کے موجودہ حالات میں سفید پوش طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں۔ بدقسمتی سےہمیں قومی خزانہ جس حالت میں ملا ہے وہ میری اس خواہش کو پورا کرنے کے قابل نہیں۔مگر پھر بھی ماہِ رمضان کے دوران اپنے تنگدست اہلِ وطن کی ../1
Advertisement— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 20, 2022
وزیراعظم نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لیے ہم دن رات کام کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور معاشی ٹیم اس نقطے پر غور کر رہے ہیں کہ معاشی بدحالی کے موجودہ حالات میں سفید پوش طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےہمیں قومی خزانہ جس حالت میں ملا ہے وہ میری اس خواہش کو پورا کرنے کے قابل نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ماہِ رمضان کے دوران اپنے تنگدست اہلِ وطن کی مشکلات کو کچھ کم کرنے کے لیے میں نے پنجاب میں 10 کلو آٹے کی قیمت 550روپے سے کم کر کے 400روپے اوررمضان بازار اور یوٹیلیٹی سٹورز میں چینی 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے فی کلو کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ بطور وزیراعظم میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک کے معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لیے ہم دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ اپنے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News