مووجودہ سیا سی صورتحال پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر نامور اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں فوری عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم ملک میں عام انتخابات چاہتے ہیں۔
We want General Elections. NOW
— Samina Peerzada (@SaminaSays) April 10, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں ثمینہ پیرزادہ نے عمران خان کی حمایت میں گزشتہ روز بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلنے والی عوام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کی طاقت زندہ آباد۔ بلّے بئی بلّے، شاندار ملک کی شاندار عوام۔
Peoples power zindabad
— Samina Peerzada (@SaminaSays) April 10, 2022
Ballay bai Ballay. Shandaaar Mulk Kay Shandaar Awam
— Samina Peerzada (@SaminaSays) April 10, 2022
واضح رہےکہ وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، جس کے بعد اب وہ وزیراعظم نہیں رہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر کل رات ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے،پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کےحق میں نعرے لگائے
میں نے اپنی ملکی تاریخ میں اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو خود سے باہر نکلتے نہیں دیکھا جو ڈاکوؤں کی امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرنے کیلئے آج نکلے۔pic.twitter.com/YWrvD1u8MM
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 10, 2022
پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے خاتمے اور آنے والی حکومت کی تشکیل کے خلاف بدھ (13 اپریل) سے ملک گیر احتجاجی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
