
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی ہے۔
اس ملاقات کے دوران جہانگیر خان ترین نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔
اس دوران حمزہ شہباز نے سیاسی تعاون پر ترین گروپ کا شکریہ ادا کیا ہے اور ملاقات کے دوران پنجاب کی حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت بھی کی گئی ہے۔
حمزہ شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے آدھے گھنٹے سے زائد ملاقات کی جس میں عطا تارڑ ملک احمد خان دوست مزاری و دیگر شامل تھے ۔
خیال رہے کہ پنجاب کی حکومت میں جہانگیر ترین گروپ کو اہم عہدہ سونپے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News