وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ناکامی چھپانے کیلئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔
احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سی پیک منصوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، تمام اداروں کا تعاون انکی پشت پر اور میڈیا کا گلا گھونٹ دیا تھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی انکے تھے، پھربھی ناکام رہے، کرپشن کے شعبے میں عمران خان کی حکومت نے ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے طاقتور وزیر اعظم تھے، عمران خان کے پاس 3 صوبائی حکومتیں تھیں، قوم کے سامنے خود کو آزادی کا چیمپئن بناکر پیش کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 25ہزار ارب کا کا قرضہ لیاگیا، جب معیشت مضبوط ہوگی تو ملک ترقی کرے گا اور ابھی ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
