
مشہور بالی وُڈ اداکار سنجے دت نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو اچھی زندگی کے لئے مشورہ دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ کے منا بھائی یعنی سنجے دت نے ساتھی اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو اچھی اور خوشیوں بھری زندگی گزارنے کے لئے مشورہ دیا ہے۔
منا بھائی ایم بی بی ایس کے ہیرو سنجے دت نے بھارتی فیشن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر رنبیر شادی کر رہا ہے تو میں اس کے لیے بے حد خوش ہوں‘۔
سنجے دت نے انٹرویو کے دوران رنبیر کپور کو جلد بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیا اور خوشیوں بھری زندگی کی دعا بھی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ میرے سامنے پیدا اور بڑی ہوئیں، شادی ایک وعدہ ہے جو دو لوگ آپس میں کرتے ہیں اور انہیں اس وعدے کو نبھانا ہوتا ہے‘۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں ہفتے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News