Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک یوکرینی ٹینک روسی ٹینکوں کے قافلے پر بھاری، وڈیو وائرل

Now Reading:

ایک یوکرینی ٹینک روسی ٹینکوں کے قافلے پر بھاری، وڈیو وائرل

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب ایک یوکرینی ٹینک کی روسی ٹینکوں کے قافلے کا تن تنہا مقابلہ کرنے کر وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

یہ واقعہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب پیش آیا جس میں واحد یوکرائنی ٹینک نے متعدد روسی فوجی ٹینکوں پر حملہ کیا اور ایک کو تباہ کر دیا۔

یوکرائنی افواج کی طرف سے عددی اعتبار سے برتر روس کی افواج کے خلاف جرات اور ہمت کے لڑنے کی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، اس مرتبہ سوشل میڈیا پر ایک یوکرائنی ٹینک کی روسی ٹینکوں کے پورے قافلے پر حملہ کرنے کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

یہ واقعہ یوکرین کے دارالحکومت کیف سے 50 میل دور ایک علاقے میں پیش آیا، یوکرین کا فوجی ٹینک روسی ٹی 64 ٹینکوں کے قافلے پر حملہ کر رہا ہے۔

وڈیو کے آغاز میں ایسا لگ رہا ہے کہ یوکرائنی ٹینک نے پیچھے ہٹتے ہوئے روسی ٹینکوں کے قافلے کو اچانک پکڑ لیا.

Advertisement

https://twitter.com/UAWeapons/status/1511382917712429056?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1511382917712429056%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.ndtv.com%2Fworld-news%2Fvideo-shows-lone-ukrainian-tank-taking-on-entire-russian-convoy-2868814

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹینک پر سوار یوکرین کے فوجیوں نے دشمن پر گولہ باری کی جس سے ایک درخت کے درمیان بڑا دھماکہ ہوا۔

وڈیو میں یوکرینی ٹینک بی آر ٹی 82 نے دوبارہ حملہ کیا، جس کے جواب میں روسی ٹینکوں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، وڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی فوجی ٹینک کی تلاس میں اپنی گاڑیوں سے باہر نکل آئے۔

روسی ٹینک کی جانب سے ایک فائر بھی کیا گیا جو یوکرینی ٹینک کے بجائے ایک گھر کو جا لگا۔

یہ وڈیو ڈرون کیمرے کی ہے ، اس وڈیو میں یوکرینی ٹینک کی مزاحمت کب تک جاری رہی اس کا پتہ نہ چل سکا کیونکہ ان مناظر کے وڈیو کا اختتام ہو جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر