Advertisement
Advertisement
Advertisement

حارث رؤف کا کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار ڈیبیو

Now Reading:

حارث رؤف کا کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار ڈیبیو

پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کاؤنٹی چیمپئین شپ میں یارکشائر کے لیے اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  اس تیز گیند باز نے گلوسٹر کے خلاف پہلے دن 16 اوورز میں 81 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے  تین وکٹیں 13 گیندوں کے دوران حاصل  کیں جب انہوں نے ریان ہیگنس (6)، ٹام لیس (0) اور میٹ ٹیلر کو (4) پویلین واپس بھیج دیا۔

یارکشائر کے صدر نے کہا کہ جب آپ کسی ایسے شخص کو سائن کرتے ہیں جو واقعی اچھی رفتار سے بولنگ کرتا ہے تو آپ کے پاس قدرتی اسپیل ہوں گے جہاں وہ شاید کچھ کے لئے جاتا ہے اور جہاں وہ تین یا چار وکٹیں  لیتا ہے۔

گلوسٹر کی ٹیم  277 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یارکشائر نے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 37 رنز بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر