
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار سید جبران کا کہنا ہےکہ ریٹنگ نے ہمارے ڈراموں میں انفرادیت کو ختم کر دیا ہے۔ اسی وجہ سے ایک ہی طرح کے ڈرامے بن رہے ہیں۔
سید جبران نے ایک نجی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم پاکستان میں ایک سال کے لیے ریٹنگ سسٹم ختم کر دیں اور ریٹنگ کو بین کر دیں اور چینلز کو کھلی چھوٹ دیں ڈرامے بنانے کی اور لوگوں کی رائے سے تجزیہ کریں کہ کون سا ڈرامہ زیادہ ڈسکس ہو رہا ہے۔ یقین مانیں آپ ایک سال کے اندر ایسے مختلف ڈرامے سکرین پر دیکھیں گے کہ لوگ حیران ہو جائیں گے کہ ان موضوعات پر بھی ڈرامے بن سکتے ہیں۔
Here we come Karachi 👊💥#GhabranaNahiHai #SabaQamar #SyedJibran #ZahidAhmed #SohailAhmed #NayyerEjaz #Janrambo #SaleemMairaj #NigahHussain #JamilBaig #HassanZia #SaqibKhan #GNH #JBFilms #NueplexCinemas #GeoFilms #MastermindFilms #Eidulfitr2022 pic.twitter.com/WicBfT2HYQ
— Syed Jibran (@iSyedJibran) April 23, 2022
انہوں نے کہاکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اب میڈیا کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔ ہر اداکار کو (اپنے کیریئر کی) اچھی اور لمبی اننگز کھیلنے کے لیے ایک ہی میڈیم تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
سید جبران نے بتایا کہ میرا جو ٹی وی پر امیج بنا ہوا ہے وہ بہت مختلف ہے۔ میں بالکل غصہ نہیں کرتا، امن پسند آدمی ہوں پیار محبت سے بات کرتا ہوں بالکل غصہ نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی ڈراموں میں سنجیدہ کرداروں میں اس لیے نظر آتا ہوں کیونکہ ہمارے یہاں سنجیدہ موضوعات پر ہی ڈرامے بنتے ہیں جن میں کامیڈی کا مارجن کم ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News