
ملکہ برطانیہ الزبتھ کو ان کی چھیانوے سالگرہ پر خاص تحفہ مل گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کو ان کی چھیانوے سالگرہ پر ان کی ہمشکل باربی ڈول کا خوبصورت تحفہ دیا گیا ہے جو کہ ان کو خوب پسند آیا ہے۔
کھلونے بنانے والی کمپنی میٹل نے برطانوی ملکہ کی باربی ڈول کو اپنے کلیکشن میں شامل کیا ہے، جس کو لوگوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے 70 سال تک تخت شاہی پر راج کرنے والی ملکہ برطانیہ کو اس خوبصورت گڑیا کے زریعے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس باربی ڈول نے سر پر جو تاج پہن رکھا ہے وہ ملکہ الزبتھ نے اپنی شادی کے دن پہنا تھا جبکہ سفید لباس میں ایک گلابی ربن ملکہ کو ان کے والد جارج VI کی طرف سے دیے گئے تحفے کی یاد دلاتا ہے جبکہ ہلکا نیلا ملکہ کے دادا جارج V کی طرف سے دیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ گڑیا جون کے شروع میں پلاٹینم جوبلی کی سرکاری تقریبات سے قبل لندن کے اسٹورز میں فروخت کی جائے گی۔
2جون 1953 کو برطانیہ کی ملکہ کی حیثیت سے تخت نشین ہونے والی الزبتھ الیگزینڈرا میری 21 اپریل 1926 کو برطانوی بادشاہ جارج چہارم کے گھر پیدا ہوئیں۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ 2 برطانوی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی خاتون ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News