Advertisement
Advertisement
Advertisement

’عمران خان بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف ایسے کررہے جیسے وہ انکے پی آر او ہیں‘

Now Reading:

’عمران خان بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف ایسے کررہے جیسے وہ انکے پی آر او ہیں‘
احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی جتنی بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں لگتا ہے کہ وہ بھارتی وزارت خارجہ کے پی آر او ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ آج عمران خان ایک طرف ہے اور پاکستان کی تمام جمہوری قوتیں دوسری طرف ہیں جنہوں نے 2018 کے انتخابات میں مجموعی طور پہ 70 فیصد ووٹ لئے تھے۔

Advertisement

انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ عمران نیازی کے بقول یہ 70 فیصد غدار ہیں وہ اکیلے محب وطن ہیں، جو شخص ایسا دعوی کرے اس کی ذہنی کیفیت کے بارے میں کچھ کہنا فضول ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہورہا ہے۔

وزیراعظم کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہ ہونے کا امکان

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے  آئین کے دائرے میں رہ  کر اپنا موقف  پیش  کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا موقف پیش کروں گا اور تمام صورتحال پر ایوان میں بات کروں گا۔

صحافی نے وزیراعظم کی آمد کے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’ تھوڑا انتظار کیجیے‘۔

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہورہا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی۔

اجلاس میں شرکت کے لئے حکموتی اراکان سمیت اپوزیشن کے ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اجلاس آج ساڑھے 10 بجے منعقد ہوگا۔

Advertisement

حکومت نے قرارداد پر آج ووٹنگ کروانے اور اپوزیشن نے اس عمل کو مکمل کرنے کےلیے اپنی اپنی حکمت عملی مرتب کرلی ہے جبکہ سیکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق عمل کریں، اسمبلی اجلاس میں گڑبڑ توہین عدالت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر