Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے کرسی اور سیاست بچانے کیلئے آئین کو ذبح کیا، احسن اقبال

Now Reading:

عمران خان نے کرسی اور سیاست بچانے کیلئے آئین کو ذبح کیا، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے کرسی اور سیاست بچانے کیلئے آئین کو ذبح کیا۔

احسن اقبال نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ آئین کی بالادستی کوبحال کرے گی اور  عدالت آئین شکنوں کو جیل بھیجنے کا حکم دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی چھوڑ گئے تو ایک دم سازشی تھیوری لے آئے، پاکستان کو آئینی بحران میں دھکیل دیا گیا، آئین کی حفاظت کیلئے کھڑا ہونا ہر شہری کا فرض ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے کرسی اور سیاست بچانے کیلئے آئین کو ذبح کردیا، امریکا نے دھمکی دی تو انکے سفیرکو دعوت کیوں دی گئی تھی۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے امریکا میں غیرقانونی سرگرمیاں کیں، ان سرگرمیوں پرعمران نیازی کو تحقیقات کا سامنا ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران نیازی نے امریکا سے منی لانڈرنگ کی اور انہوں نے پاک امریکا تعلقات داؤ پر لگا دیئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خارجہ پالیسی کو داؤ پر لگا دیا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ بدترین مذاق کیا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان نے منی لانڈرنگ کی، فارن فنڈنگ کیس میں عمران نیازی کی چوری پکڑی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر