Advertisement
Advertisement
Advertisement

پوپ فرانسس نے یوکرین کے دورے کا عندیہ دے دیا

Now Reading:

پوپ فرانسس نے یوکرین کے دورے کا عندیہ دے دیا

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

پوپ فرانسس ہوائی جہاز میں روم سے مالٹا جا رہے تھے، سفر کے دوران ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا وہ یوکرین کے سیاسی اور مذہبی حکام کی دی گئی دعوت کو قبول کریں گے۔

 پوپ فرانسس نے صحافی کو جواب دیا: “ہاں، یہ میز پر ہے۔” انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

پوپ فرانسس کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی، کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو، یوکرین کے بازنطینی کیتھولک چرچ کے میجر آرچ بشپ سویاٹوسلاو شیوچک اور ویٹیکن میں یوکرین کے سفیر آندری یورش نے مدعو کیا ہے۔

پوپ فرانسس نے یوکرین کے صدر اور چرچ کے آرچ بشپ سے فون پر بھی بات کی ہے۔

Advertisement

روس کا یوکرین پر حملہ جسے روس یوکرین کو غیر عسکری طور پر ختم کرنے کے لیے “خصوصی فوجی آپریشن” کہتا ہے، پوپ نے اس کی شدید مذمت کی ہے.

پوپ فرانسس نے روسی  حملے کو بلا جواز جارحیت قرار دیا ہے اور مظالم کی مذمت کی ہے۔

پوپ فرانسس نے 25 مارچ کو  امن کے لئے خصوصی عالمی تقریب کے دوران روس کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا تھا کہ روسی جارحیت سے خطے میں امن کو نقصان پہنچا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بگرام ایئر بیس، جہاں سامراج ہارتے ہیں اور تاریخ جیت جاتی ہے
آئی ایم ایف کو ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا پلان پیش کر دیا گیا
شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات، پاکستان سے تعاون پرشکریہ ادا کیا
ٹرمپ نے عزی جنگ بندی کےلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر