Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی کا اجلاس طلب، وزیراعظم کےخلاف عدم اعتماد کی قرارداد ایجنڈے میں شامل

Now Reading:

قومی اسمبلی کا اجلاس طلب، وزیراعظم کےخلاف عدم اعتماد کی قرارداد ایجنڈے میں شامل

آرمی اور آفیشل سیکرٹس ترمیمی ایکٹ باقاعدہ قانون بن گئے؛ گیزٹ نوٹیفکیشن جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں وزیراعظم کےخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی جائیگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب کل اجلاس طلب کرلیا ہے جو کہ صبح ساڑھے 10بجے ہوگا جس کے لئے 6نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے جاری ایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد ایجنڈے میں شامل ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کل اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے اسپیکر کی رولنگ کیس کا فیصلہ آیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کیا ہے۔

Advertisement

 اس اجلاس میں 9 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے حکمت عملی طے کی جائیگی۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اہل نہیں تھے جب کہ عدالت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نگراں حکومت کے احکامات بھی کالعدم قرار دے دیے۔

عدالتی فیصلے میں اسپیکر قومی اسمبلی کو 9 اپریل بروز ہفتہ صبح 10 بجے اجلاس طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسی دن عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائیں۔ عدالت کی جانب سے نئے انتخابات کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر