Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈائنامو کیف فٹ بال کلب جنگ زدہ یوکرین کے لئے فنڈ ریزنگ میچز کھیلے گا

Now Reading:

ڈائنامو کیف فٹ بال کلب جنگ زدہ یوکرین کے لئے فنڈ ریزنگ میچز کھیلے گا

یوکرین کا مشہور فٹ بال کلب ڈائنامو کیف جنگ سے متاثر اپنے ملک کے لئے یورپ کے بہترین فٹ بال کلبز کے ساتھ فنڈ ریزنگ میچز کھیلے گا۔

ڈائنامو کیف فٹ بال کلب نے گزشتہ روز پولینڈ میں لیگیا وارسا کے خلاف دوستانہ میچ کھیل کر اپنے ملک کے لئے فنڈ ریزنگ شروع کر دی ہے۔

لیگیا وارسا کے خلاف میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے یوکرینی جھنڈا اپنے اوپر لپیٹا، اور جنگ سے متاثرہ افراد کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، اس میچ کو 20 ہزار افراد دیکھا۔

اس موقع پر شائقین نے یوکرین کی حمایت میں نعرے لگائے اور مختلف بینرز بھی آویزاں کئے، جبکہ گراؤنڈ کے ایک بڑے حصے پر ‘اسٹاپ دی وار‘ کے نام کا بڑا بینر بھی آویزاں تھا۔

یوکرین کی لیگ کی 16 مرتبہ کی چمپئین ڈائنامو کیف نے یہ امدادی میچ 3-1 سے جیتا۔

Advertisement

ڈائنامو کیف کے ترجمان نے میچ کے اختتام پر کہا  کہ جمع کی گئی رقم ان لاکھوں یوکرینیوں کی مدد کرنے والی تنظیموں کو عطیہ کی جائے گی جو اپنے گھروں سے بھاگ گئے ہیں.

ترجمان نے مزید کہا کہ یورپ کے مشہور و معروف کلبز مانچسٹر سٹی، بارسلونا، پیرس سینٹ جرمین اور اے سی میلان کے ساتھ بھی امدادی میچز کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر