
ماہِ رمضان ایسا مہینہ ہے کہ اس میں جتنی عبادت کی جائے کم ہے لیکن اگر اس مہینے میں عمرے کی سعادت نصیب ہو جائے تو اس کا بےحد ثواب ہے۔
یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں خوش نصیب لوگ مکہ تشریف لا رہے ہیں، جن میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے شوبز ستارے اور کرکٹرز بھی شامل ہیں۔
وہ کون کون سے کرکٹرز اور شوبز ستارے ہیں جنہوں نے اس مبارک مہینے میں عمرے کی ادائیگی کی آیئے ایک نظر ڈالتے ہیں۔
عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے ستارے
شاداب خان:
Alhamdulillah, performed Umrah. Prayed for my country, for humanity, for peace, for prosperity and above all health for everyone. May Allah bless you all. pic.twitter.com/UbeNRtFS9J
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) April 14, 2022
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے 14 اپریل کو ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ انہوں نے عمرہ ادا کیا ہے۔
فاطمہ ثنا:
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے بھی اس رمضان اپنی زندگی کا پہلا عمرہ کیا جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔
محمد وسیم:
الحمدللّٰہ ۔ 🕋
اللہ سب مسلمانوں کو حاضری کی توفیق اور استطاعت عطا فرمائے ۔ #Umrah pic.twitter.com/4W4z3WUNCt— Muhammad Wasim (@MuhammadWasim77) April 17, 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم بھی ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جنہیں رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کا موقع ملا۔
گوہر خان:
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
بھارتی اداکارہ اور بگ باس باس سیزن 7 کی فاتح گوہر خان اپنے خاوند زید دربار کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے ان دنوں مسجد الحرام میں موجود ہیں۔
زید علی:
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی بھی اپنی اہلیہ اور بیٹے ازیان کے ہمراہ رمضان المبارک کے آغاز میں مکہ مکرمہ گئے اور عمرے کی سعادت حاصل کی۔
یشما گل:
پاکستانی اداکارہ یشما گل گزشتہ روز ہی اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوئی ہیں، اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔
ثنا خان:
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مذہب کے خاطر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے والی مشہور سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے بھی آج ہی اپنے شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کی اور اس کی تصاویر شئیر کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News