
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات خصوصی اور غیر معمولی اعتماد کے حامل ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے پیغامات کا شکریہ ادا کیا ہے۔
I thank the Custodian of Two Holy Mosques HM King Salman bin Abdulaziz & HRH Crown Prince Mohammed bin Salman for felicitation messages. Pak-Saudi relations are special & marked by exceptional trust. I resolve to work closely to realize our shared vision of strategic partnership!
Advertisement— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 15, 2022
اپنے پیغام میں شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے پر سعودی قیادت کی جانب سے بھیجے جانے والے مبارکبادی پیغام پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک شراکت داری کے مشترکہ وژن کی تکمیل کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
اس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہبازشریف کےلئےنیک خواہشات کااظہار کیا ہے تاہم سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کےلئےدعاگو ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News