Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کی سرکاری معلومات لیک کرنے والے بدعنوان نیب اہلکار کی سزا برقرار

Now Reading:

صدر مملکت کی سرکاری معلومات لیک کرنے والے بدعنوان نیب اہلکار کی سزا برقرار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سرکاری معلومات لیک کرنے والے بدعنوان نیب اہلکار کی سزا برقرار کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے نیب اہلکار کو کرپشن کیلئے سرکاری معلومات  لیک کرنے پر سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نیب سرکاری راز افشاء کرنے کے کیسز میں ملوث دیگر افسران کے خلاف بھی کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کہ انسدادِ بدعنوانی کیلئے ذمہ دار ادارے نیب کے اندر ہی کرپشن کی گئی۔

واضح رہے کہ نیب کے گریڈ 16 کے اہلکار، نعمان اقبال نے غیر قانونی طور پر غیر مجاز افراد کو سرکاری معلومات دی، انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر اہلکار کو پانچ سال کیلئے نچلی پوسٹ پر تنزلی کی سزا دی گئی۔

نیب اہلکار نے سزا کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کر رکھی تھی، نیب، کراچی نے سورس رپورٹ کی بنیاد پر انکوائری کی، اپیل کنندہ کے موبائل سے خفیہ ریکارڈ ملا، نیب اہلکار کے فون کے فرانزک تجزیے میں گفتگو اور دستاویزات سے بھی جرم ثابت ہوا۔

Advertisement

نیب نے نعمان اقبال کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی تھی، انکوائری کمیٹی نے درخواست گزار کو “بدانتظامی ” اور “سرکاری راز افشا کرنے” کے الزام میں قصور وار قرار دیا، نعمان اقبال نے نیب ایمپلائز سروسز رولز کے تحت صدر کو سزا کے خلاف اپیل دائر کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اہلکار نے فیصلہ کے خلاف کوئی معقول وجہ یا اضافی جواز فراہم نہیں کیا، ایسے افراد کے لیے پانچ سال کی سزا انصاف نہیں، سزا مزید سخت ہونی چاہیے تھی، نیب معاملے میں ملوث دیگر افسران کا قصور ثابت ہونے پر ملک کو دھوکہ دینے، امیج خراب کرنے پر سزا دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر