
جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری
رقوم کے لین دین میں اعشاریہ نظام کے عملی طور پر خاتمے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے کہا کہ بنچ رکن پہلے یہ کیس سن چکے اس لیے سماعت نہیں کرسکتے۔
دورکنی بنچ نے ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس کے پاس بھجوا دیتے ہیں تاکہ دوسرے بنچ کے روبرو سماعت ہوسکے۔
جسٹس شاہد جمیل خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پرسماعت کی۔
انٹرا کورٹ اپیل میں وفاقی حکومت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
انٹرا کورٹ اپیل امریکی نژاد شہری سید محمد اقتدار حیدرنے دائر کی جس میں مؤقف دیا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے پیسوں کے اعشاری نظام کو ختم کردیا ہے۔
اپیل کنندہ کا مؤقف تھا کہ اب پاکستانی کرنسی میں سب سے چھوٹا سکہ ایک روپیہ ہے۔ پیسوں کے اعشاری نظام میں ادائیگی روکنے کیلئے قانون بن چکا ہے۔ قانون سازی کے باوجود ابھی تک اشیاء کی قیمتوں کا تعین پرانے نظام کے تحت کیا جاتا ہے۔ ۔
وکیل درخواست گزار نے انٹراکورٹ اپیل میں کہا کہ اشیاء خورد و نوش، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں وصول کرنے سے عوام کو نقصان ہورہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پراعشاریہ نظام میں ادائیگیوں سے عوام سے کروڑوں روپے لوٹے جارہے ہیں۔
امریکی نژاد شہری سید اقتدارنے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ادائیگیوں کا اعشاریہ نظام مکمل ختم کرنے کا حکم دے۔ عدالت سنگل بنچ کا خلاف قانون فیصلہ کالعدم قراردے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News