پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج کا جلسہ پی ٹی آئی کا جلسہ نہیں بلکہ پاکستان کا جلسہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی والوں کے جنون کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔
Team Karachiii at work! It has always been a pleasure working with our Karachi team! Hats off to you guys. Masha’ALLAH
Nothing can beat the Junoon of #Karachities. #LongLivePakistan #امپورٹڈ_حکومت_نامنظورToday’s Jalsa is not a PTI Jalsa, It’s #PakistanJalsa See you all at 9PM pic.twitter.com/8eMTt2Tfk2Advertisement— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 15, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ ہم حقیقی آزادی لیکر رہیں گے، پوری قوم نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ ڈالا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ انشاء اللہ اب سے چند ہفتوں کے بعد عمران خان ایک بارپھر وزیراعظم پاکستان کاحلف اٹھائینگے۔
فیصل جاوید نے لکھا کہ آج کے جلسے میں سب پاکستان کے جھنڈے لیکر مزار قائد پہنچیں جبکہ جلسے میں کم ازکم 10لاکھ سے زیادہ لوگ ہونگے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جس طرح پاکستان بنانے کی تحریک میں لوگ قائد اعظم کے ساتھ شامل تھے آج پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔
سب پاکستان کےجھنڈے لیکر مزار قائد پہنچیں-جسطرح پاکستان بنانے کی تحریک میں لوگ قائد اعظم کے شامل تھےآج پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہیں-پوری قوم نے ملکر حقیقی آزادی کی جدوجہد کرنی ہے-سب نے ملکر #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور کردی-ماشاءاللہ
اس پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں pic.twitter.com/QZetjgTjGm— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 15, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
