Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی پہلی ٹوئٹ این ایف ٹی پر 48 ملین ڈالر میں نیلام

Now Reading:

دنیا کی پہلی ٹوئٹ این ایف ٹی پر 48 ملین ڈالر میں نیلام
ہنڈائے بھی ڈیجیٹل اثاثوں کی دنیا بھی شامل ہوگئی

کرپٹوکرنسی نے تودنیا کے مالیاتی نظام میں ہلچل پیدا کی تھی، لیکن ڈیجیٹل اثاثوں کی شکل میں ہونے والی نیلامی نان فنجائی ایبل ٹوکنز( این ایف ٹی ) نت نئی مثال قائم کررہی ہے۔

چند ماہ قبل دنیا کا پہلا ایس ایم ایس لاکھوں ڈالرمیں نیلام ہوا تھا اوراب اسی پلیٹ فارم پرمائیکروبلاگنگ ایپ ٹوئٹرکے بانی جیک ڈورسی کی پہلی ٹوئٹ 48 ملین ڈالرمیں نیلام ہوگئی ہے.

یہ بھی پڑھیں: ویزا سروس نے این ایف ٹی تربیتی پروگرام متعارف کردیا

’جسٹ سیٹنگ اپ مائی ٹوئٹ‘ کے عنوان سے مارچ 2006 میں کی گئی جیک ڈورسی کی یہ ٹوئٹ دنیا کی پہلی ٹوئٹ تھی۔

ٹوئٹربانی کی اس تاریخی ٹوئٹ کومارچ 2021 میں ملائیشیا کی بلاک چین سروس’ برج اوریکل سینا استوی‘ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرسینا استوی نے 29 لاکھ ڈالرمیں خریدا تھا۔

Advertisement

تاہم این ایف ٹی مارکیٹ پلیس اوپن سی پراس ٹوئٹ کو دوبارہ 48 ملین ڈالرمیں نیلام کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرین نے دنیا کا پہلا این ایف ٹی جنگی میوزیم قائم کردیا

اس نیلامی کو حتمی شکل دینے سے قبل استوی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’ میں نے اس این ایف ٹی (دنیا کی پہلی ٹوئٹ) کوفروخت کرنے اورحاصل ہونے والی رقم کا 50 فیصد (تقریبا 25 ملین ڈالر) فلاحی تنظیم ’گیوڈائریکٹلی‘ کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

استوی کی اس ٹوئٹ کے جواب میں جیک ڈورسی نے کہا ہے کہ ’99 فیصد کیوں نہیں ؟‘

https://twitter.com/sinaEstavi/status/1511832413973983239?s=20&t=ZCmcaW9j5jKxyPZasPXwpg

اوپن سی پریہ ٹوئٹ 14 ہزار 969 ایتھریم ( 48 ملین ڈالر) میں نیلام ہوگئی ہے۔

Advertisement

نان فنجائی ایبل ٹوکن کیا ہے؟

کرپٹو کرنسی کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کی خریدوفروخت کو نان فنجائی ایبل ٹوکن کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن کاغذ پر بنی کسی شے کی تصویر این ایف ٹی نہیں ہوگی بلکہ وہ ڈیجیٹل تصویر، یوٹیوب کی پہلی ویڈیو، ایپل کا پہلا کوڈ یا پھرسی این این کا پہلا ویب پیچ ہوسکتی ہے۔

سادہ الفاظ میں صرف ڈیجیٹل یا سائبراسپیس میں تیار ہونے والا کوئی شاہکار ہی این ایف ٹی کہلائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر