Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے4 اراکین پنجاب اسمبلی کی بازیابی کی درخواست، سی سی پی او لاہورطلب

Now Reading:

پی ٹی آئی کے4 اراکین پنجاب اسمبلی کی بازیابی کی درخواست، سی سی پی او لاہورطلب

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

تحریک انصاف کے چاراراکین پنجاب اسمبلی کی بازیابی کی درخواست پرعدالت نے سی سی پی اولاہورکوطلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چاراراکین پنجاب اسمبلی کی بازیابی کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

عدالت نے سی سی پی او لاہور کو کل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے سی سی پی او کو ان اراکین سے رابطہ کرکے عدالت کو کل آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس وحید خان نے تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان کی درخواست پر سماعت کی۔

Advertisement

درخواست گزارکی طرف سے صفدرشاہین پیرزادہ اورعامر سعید راں ایڈووکیٹس پیش ہوئے۔

سبطین خان نے کاردار، اعجاز اوگستان، ساجدہ یوسف اورعائشہ چودھری کی بازیابی کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

سبطین خان نے درخواست میں اراکین کے اغوا کا الزام حمزہ شہباز پر لگایا اور کہا کہ 7 مارچ کو حکومت ہٹانے کے لیے غیرملکی سازش تیارکی گئی۔

درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ تین اپریل کو اسمبلی میں جھگڑا ہونے پر اجلاس 6 اپریل کے لیے ملتوی کیا گیا۔ جب اراکین اسمبلی گھرچلے گئے تو تحریک انصاف کے ان اراکین کو اغوا کرلیا گیا۔

درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ ان اراکین کے اغوا میڈیا پربھی دکھایا گیا۔ کچھ مغوی ارکان کو گلبرگ کے نجی ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔

Advertisement

درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ اراکین کو فائدے کا لالچ دینے کے ساتھ اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ کے لیے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ان ارکان کو بازیاب کرایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر