Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہارٹ سرجری کے بعد ٹیسٹ اوپنر کی کرکٹ میں شاندار واپسی

Now Reading:

ہارٹ سرجری کے بعد ٹیسٹ اوپنر کی کرکٹ میں شاندار واپسی

پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے اوپن ہارٹ سرجری کے بعد کرکٹ کے میدان میں شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے 56 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔

مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے فیصل آباد میں جاری ایس پی ایل میں چار ماہ بعد اپنا پہلا مسابقتی کرکٹ میچ کھیلا۔ 34 سالہ کھلاڑی نے 32 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز بنائے۔

عابد نے ایک ٹویٹ میں کہا، الحمدللہ میں نے چار ماہ بعد اپنے پہلے میچ میں 32 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔

عابد نے دسمبر 2021 میں قائداعظم ٹرافی کے ایک میچ کے دوران سینے میں درد محسوس کیا اور بعد میں اسے ایکیوٹ کورونری سنڈروم کی تشخیص ہوئی۔ ان کی انجیو پلاسٹی سرجری ہوئی جس نے انہیں مہینوں تک کرکٹ سے دور رکھا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ کھیلتے ہوئے انہیں کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوئی۔

میں ہارٹ سرجری کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے قدرے نروس تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ میدان میں وقت اچھا گزرا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اس اننگز نے میرے اعتماد کو بڑھایا ہے اور میں مزید میچوں میں حصہ لے کر اپنی فارم اور فٹنس کے لیے کوشش کروں گا۔ میرا ہدف ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے”۔

انہوں نے کہا، “میں مشکل وقت میں اپنے خاندان اور مداحوں کی ہمت اور مدد کے لیے شکر گزار ہوں۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر