Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، شوکت یوسفزئی

Now Reading:

امپورٹڈ حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہوئیں تو پیپلز پارٹی اور نون لیگ پھنسیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب منسٹر انفارمیشن کم منسٹر ڈیس انفارمیشن زیادہ بن رہی ہیں، امپورٹڈ حکومت کے پاس ابھی تک کوئی ایجنڈا نہیں، ہم سے جواب مانگنے والے خود تو برطانوی محلات کا منی ٹریل نہیں دے سکے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، جس دن عمران خان نے اسلام آباد کی کال دی اس دن کٹھ پتلی حکومت نہیں رہے گی، ضمانتوں پر نکلنے والے قیدی کیسے حکومت چلا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کی ہے، واقعے کی شدید مذمت کرتی ہوں، بہت افسوسناک واقعہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے نواز شریف نے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر امن قائم کیا تھا، وفاق کی تمام اکائیوں نے اس میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ وزیراعظم کی ترجیح ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر سے بہتر ہو، آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لئے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ دو ہفتے پہلے اقتدار کی کرسی پر مسلط ٹولہ عوام کو لوٹ رہا تھا، ساٹھ لاکھ نوجوانوں کو بے روزگار کیا، مہنگائی کو 3.1 فیصد سے 6 فیصد تک پہنچایا، 43 ہزار ارب کے قرضے لئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آج یہ ٹولہ سوال کر رہا ہے کہ دو ہفتے میں لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کیوں ہو رہی ہے، کسانوں کو ڈیزل کیوں نہیں مل رہا، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ دو ہفتے پہلے چار سال تک اقتدار کی کرسیوں پر مسلط رہنے والا ٹولہ بے شرمی سے سوال کر رہا ہے کہ دو ہفتے میں کیا ہوا؟ پاکستان کے عوام کو بے وقوف نہ بنایا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ بیرون ملک سازش کا بہانہ اور الیکشن کمیشن پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس نااہل اور ناکام شخص نے چار سال سے اقتدار میں رہ کر ملک کو معاشی تباہی کا شکار کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے بے روزگاری، کشمیر فروشی اور لوڈ شیڈنگ کے تحفے عوام کو دیئے، سابق دور میں جب اپوزیشن سوال کرے تو اسے بند کر دیا جاتا، پارلیمان میں سوال کیا جائے تو اسے تالہ لگا دیا جاتا، میڈیا سوال کرتا تو اس پر پابندیاں عائد کر دی جاتی تھیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ان کی آئین شکنی پر عدلیہ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو مسترد کیا تو انہوں نے آئین اور پارلیمان پر حملہ کیا، جب انہوں نے عوام اور آئین کو یرغمال بنایا تو عدالتیں کھلیں اور ان کے خلاف فیصلے آئے تو انہوں نے کہا کہ عدالتیں کیوں کھلیں، انہوں نے عدلیہ پر بھی حملے کیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ آٹھ سال سے زیر التواء فارن فنڈنگ کیس پر انہوں نے جواب دینا ہے، آٹھ سال سے انہوں نے غیر قانونی فنڈنگ کا جواب نہیں دیا، 70 لاکھ ڈالر سے زائد کی غیر قانونی فنڈنگ ہوئی، 16 سے زائد اکائونٹس انہوں نے ڈیکلیئر نہیں کئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جب ان سے سوال پوچھا جائے تو یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوتے ہیں، آٹھ سال بعد الیکشن کمیشن چلے گئے ہیں تو وہاں جا کر جواب دیں کہ 70 لاکھ ڈالر پاکستان میں منی لانڈرنگ کے ذریعے آیا تو وہ کہاں گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن اگر سوال کرتا ہے تو یہ اس پر حملہ کرتے ہیں، امید تھی آٹھ سال کے بعد عمران خان فارن فنڈنگ کا جواب چیف الیکشن کمشنر کو دے کر آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر