
پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ زندگی میں جیت ہمیشہ خلوص کی ہوتی ہے۔
مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی پاکستان کی کیوٹ ایکٹر کہائی جانے والی اداکارہ حرا مانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بچوں کے ساتھ چند تصاویر شئیر کی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’زندگی اسی کا نام ہے، ہم نقلی چیزوں کے پیچھے اپنے آپ کو ہلکان کررہے ہیں جبکہ سب ختم ہوجاتا ہے لیکن صرف آپ کا خلوص جیت جاتا ہے‘۔
حرا نے مزید لکھا کہ’آج ان بچوں کے چہروں پر خوشی میرے لیے ایوارڈز اور کسی قسم کی حوصلہ افزائی سے بھی بڑی ہے‘۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
آخر میں اُنہوں نےلکھا کہ’دل سے کہہ رہی ہو اور دل سے آئی ہوں اور دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں ان تمام لوگوں کا جوکہ انڈس اسپتال کے ساتھ ہیں اور ان بچوں کے لیے کام کرتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ حرا مانی پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار سلمان شیخ عرف مانی کی اہلیہ ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News