Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کے مشہور گولفرز کا آگسٹا نیشنل پارک میں پڑاؤ

Now Reading:

دنیا کے مشہور گولفرز کا آگسٹا نیشنل پارک میں پڑاؤ

امریکہ کے مشہور آگسٹا نیشنل پارک میں کل ماسٹرز کپ کا ایونٹ شروع ہونے جا رہا ہے جہاں دنیا کے مشہور گولفرز اپنے کھیل کا جادو چلائیں گے۔

پہلا ٹی شاٹ  کل جمعرات کو کھیلا جائے گا، ماسٹرز کپ کا افتتاح لیجنڈری چیمپئن جیک نکلوس، گیری پلیئر اور ٹام واٹسن کی رسمی ڈرائیو سے ہو گا۔

ایونٹ میں سب کی نگاہوں کا مرکز ٹائیگر ووڈز ہیں جنہوں نے گولف کے میدان میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔

 شائقین گولف کے لئے یہ بات سب سے اہم ہے کہ ٹائیگر ووڈز جان لیوا چوٹوں کا شکار ہونے کے صرف 14 ماہ بعد اپنی پرانی فارم میں دکھائی دیں گے یا نہیں.

ماسٹرز کپ میں خواتین گولفرز بھی اپنے کھیل کا جادو دکھائیں گی۔

Advertisement

حال ہی میں اپنے گزشتہ پانچ مقابلوں میں تین مقابلے جیت کر عالمی نمبر ایک کی درجہ بندی پر پہنچنے والی اسکوٹی شیلفر بھی ماسٹرز کپ میں حصہ لیں گی۔

اس کے علاوہ امریکی رائڈر کپ ٹیم کے ساتھی جسٹن تھامس، ڈسٹن جانسن اور کولن موریکاوا بھی ماسٹرز کپ میں جلوہ گر ہوں گے۔

جبکہ یورپ کے معروف کھلاڑی جون راحم نے بھی ٹائٹل کے حصول پر نظریں جما لی ہیں۔

چار بڑے ٹائٹلز جیت کر کیرئیر کا گرینڈ سلم مکمل کرنے والے برطانیہ کے مشہور گولفر روری میکلاری بھی ایونٹ کے سرکردہ کھلاڑی ہیں۔

گزشتہ دو دن سے ہونے والی بارش کے باعث کھلاڑیوں کو پریکٹس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ، جبکہ محمکہ موسمیات نے کل جمعرات کو مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر