
سعودی عرب کے شہر جدہ میں تیزاب گردی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والی خاتون کی گزشتہ روز تدفین کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں سفاک شوہر کے ہاتھوں تیزاب پھینک کر قتل کی گئی خاتون کو کل اتوار کے روزمکہ مکرمہ میں شہدائے حرم قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
خاتون کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔سعودی عرب کے شہر جدہ کی ایک مشرقی کالونی میں چند روز قبل ایک مقامی شخص نے اپنی بیوی اور اس کی بچی پر تیزاب پھینک کر انہیں جلا دیا تھا۔
تیزاب حملے میں اس کی بیوی چل بسی تھی جب کہ بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔اس المناک واقعے پر پورے ملک میں شدید صدمے اور غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔
مقتولہ کی موت اس کے شوہر کے ہاتھوں اس وقت ہوئی جب جدہ کے مشرق میں ایک محلے میں اس کے جسم پر تیزاب ڈالا گیا اور اس کی بیٹی بری طرح جھلس گئی اور وہ اس وقت انتہائی نگہداشت میں ہے۔
شہریوں نے مسجد الحرام میں ظہر کی نماز کے بعد مقتولہ کی نماز جنازہ ادا کی اور اس کی میت کو الشرائع میں حرم شہداء قبرستان میں اس کے لیے رحمت اور مغفرت کی دعاؤں کے ساتھ دفن کیا گیا۔
مقتولہ رحاب کی بہن جمیلہ الزہرانی نے انکشاف کیا کہ خاندان نے مجرم شوہر کو پولیس اسٹیشن میں دیکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News