
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے گہرے اور وسیع تر باہمی تعلقات ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی وزیراعظم کی جانب سے مبارکباد پر تشکر کا اظہار کیا گیا ہے۔
Thank you Mr Prime Minister for your message of felicitation. Pakistan and UK share deep-rooted & broad-based ties. I look forward to working closely with you to further expand our longstanding friendship & take our multifaceted relationship to the next level. https://t.co/DTtuaapH78
Advertisement— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 13, 2022
اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانوی ہم منصب کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے کے منتظر ہیں جس کی مدد سے دوستانہ تعلقات کو مزید توسیع دے کر اگلے درجے تک لے جائیں گے۔
خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی شہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپر مبارکباد دی ہے۔
AdvertisementCongratulations to @CMShehbaz on his election as Prime Minister of Pakistan. The UK & Pakistan have a longstanding relationship and our people share deep ties. I look forward to working together on areas of shared interest.
— Boris Johnson (@BorisJohnson) April 13, 2022
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ مشترکہ دلچسپی کےشعبوں پرملکرکام کرنےکا منتظر ہوں۔
اس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہبازشریف کےلئےنیک خواہشات کااظہار کیا ہے تاہم سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کےلئےدعاگو ہیں۔
روس کے سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ جاری کی گئی جس کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔
روسی سفارتخانے کی جانب سے ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف روس اور پاکستان کے تعلقات کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی سے پاک خطہ میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف گزشتہ روز پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے کل ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، قائم مقام صدر پاکستان اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News