
بالی وُڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
عالیہ اور رنبیر کی جانب سے شادی کی تصاویر ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی ہیں تاہم عالیہ اور رنبیر نے شادی کا جشن کیسے منایا اب یہ تصاویر بھی منظرِ عام پر آگئی ہیں۔
عالیہ اور رنبیر کے مختلف فین پیج پر تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں جس میں عالیہ اور رنبیر کو شادی کا جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر اور عالیہ ایک ساتھ جام پی رہے ہیں اور چیئرز بھی کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر آج ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے عالیہ اور رنبیر کی ایک اور تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں رنبیر نے اپنی دُلہنیہ کو گود میں اُٹھا رکھا ہے۔
رنبیر اور عالیہ کی شادی اور شادی کے جشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور اس جوڑی کے مداح انہیں دُعائیہ کلمات سے نواز رہے ہیں۔
Ranbir Kapoor’s FIRST look as the GROOM is out on social media, take a look! pic.twitter.com/qPLRbIIJIr
— ETimes (@etimes) April 14, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News