لاہور کی مقامی عدالت نے سیکریٹری کوآرڈینیشن کی بازیابی کیلئے آئی جی اور دیگر سے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں سیکریٹری کوآرڈینیشن عنایت اللہ لک کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کی گئی۔

سیشن عدالت نے آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ ایس ایچ او سے کل جواب طلب کر لیا۔
ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے عنایت اللہ لک کے بھتیجے عدیل لک کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چچا عنایت لک کو گورنر ہائوس ہے قریب پولیس نے حراست میں لے لیا۔ عنایت اللہ لک کو نامعلوم الزام میں غیر قانونی حراست میں لیا گیا۔

درخواست گزار عدایل لک نے عدالت سے استدعا کی کہ چچاعنایت اللہ لک کو بازیاب کروایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
