وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عوام کو گاڑیوں کے پیٹرول ٹینک فُل کرانے کی کوئی ضرورت نہیں، قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہو رہا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ یکم سے اگر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوتا بھی ہے تو اس کے بہت سے مراحل ہیں۔
سبسڈی کے حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 50 روپے اگر پیٹرول پر نقصان کر رہے ہیں تو پھر پیسہ کہاں سے لاؤں؟ ہم امیر لوگوں کو سبسڈی نہیں دے سکتے، حکومتی ریلیف کے پیسے کوئی جیب سے نہیں دیتا عوام کو یہ پیسے دینے ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت پر آئی ایم ایف سے بات کی اور پاکستان کو درپیش مسائل سامنے رکھے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق کام کریں گے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ حکومت پیٹرول پر ٹیکس لے رہی تھی تب ہم نے کہا تھا قیمت نہیں بڑھانے دیں گے، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بِل ریورس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اگلے سال تک آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہوجائے پھر دیکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
