موبائل پر باتوں میں مگن لڑکی کو ٹرین نے روند دیا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں موبائل پر باتوں میں مشغول لڑکی کو ٹرین نے روند دیا تاہم خاتون کی جان بچ گئی اور وہ کسی بھی قسم کی چوٹ سے محفوظ رہیں۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرین گزرنے کے بعد خاتون زندہ تو رہیں اور ساتھ ہی کپڑے جھاڑتی ہوئی کھڑی ہوگئیں لیکن اس خوفناک وقت میں بھی انھوں نے موبائل کان پر سے نہیں ہٹایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موبائل پر بات کرتے کرتے ایک لڑکی پٹڑی عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آجاتی ہے۔
ٹرین لڑکی پر گزر جاتی ہے تو خوش قسمتی سے زندہ بچ جانے والی لڑکی کھڑی ہوتی ہے تاہم اس وقت بھی وہ موبائل پر بھی بات کر رہی ہوتی ہے یہ مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہیں اور اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
फ़ोन पर gossip, ज़्यादा ज़रूरी है 🤦🏻♂️ pic.twitter.com/H4ejmzyVak
— Dipanshu Kabra (@ipskabra) April 12, 2022
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام نے اس ویڈیو کو وائرل کیا اور تنبیہ کی کہ بے دھیانی میں پٹڑی عبور کرنا جان کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کیا کہ بھلے جان چلی جائے لیکن موبائل پر بات کرتے رہنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
