Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا قوم آج بھی خاموش رہے گی؟ شہباز گل

Now Reading:

کیا قوم آج بھی خاموش رہے گی؟ شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کیا قوم آج بھی خاموش رہے گی؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ ایک للکار بھٹو نے دی تھی، سبق سکھا دیا گیا، عوام خاموش رہی۔

انہوں نے کہا کہ 45 سال لگے قوم کو دوسری للکار سامنے لانے میں، آج عمران خان للکار کے قومی غیرت کا اعلان کر رہے ہیں، سبق سکھایا جا رہا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام مزید کہا کہ کیا قوم آج بھی خاموش رہے گی؟ اگر خاموش رہ گئی تو پھر اگلی للکار شاید صدیوں تک نہ سنائی دے۔

وزیراعظم کی عوام سے ٹیلیفونک گفتگو ملتوی

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام سے ٹیلیفونک گفتگو کرنے کا فیصلہ ملتوی کردیا کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی آج کی سیاسی مصروفیات کے باعث  عوام سے براہ راست گفتگو کرنے کا پلان ملتوی کیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے عوام سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو کریں گے اور عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان صحافیوں اور اداکاروں سے ملاقاتیں کریں گے جو کہ ملاقاتیں وزیراعظم ہاؤس میں ہوں گی۔

اس دوران وزیراعظم موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں گے اور دھمکی آمیز خط بارے بھی آگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قریبی رفقاء سے عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے مشاورت جاری  ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم آج شام قوم کے نام اہم پیغام جاری کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر