
یونیورسٹی میں پاکستان شوبز کی کامیاب ترین اداکارہ نیلم منیر کے ڈانس کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان فلم اور ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ نیلم منیرکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کسی یونیورسٹی کے ایونٹ میں موجود ہیں اور ڈانس کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ڈانس کی وائرل ہونے والی ویڈیو کراچی کی میڈیکل یونیورسٹی کی ہے جہاں نیلم کی آنے والی نئی فلم کی پروموشن اورایک کنسٹرٹ کے دوران طلبہ کی فرمائش پر نیلم منیر نے اپنی نئی آنے والی فلم کے مشہور گانے پر رقص کیا۔
اس ویڈیو میں یاسر نواز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو کہ طلبہ کی ویڈیوز بنا رہے ہیں، نیلم منیر کے رقص پر میڈیکل کی طالبات اور طلباء خوب محظوظ ہوئے اور اپنے موبائل فونز میں ویڈیوز بناتے رہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر کی نئی آنے والی فلم ’چکر کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے جبکہ یاسر نواز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی نمائش رواں سال عیدالفطر پر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ڈرامہ اور فلموں دونوں پلیٹ فارمزپر اپنی اداکاری سے لوگوں کو اپناگروید بنا کر ان کے دلوں میں گھر کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News