
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کاؤنٹی کرکٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کاؤنٹی چیمپئین شپ کا آغاز ہو چکا ہے،اور کئی پاکستانی بھی اس چیمپئین شپ کا حصہ ہیں،
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آج کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
نسیم شاہ کاؤنٹی کرکٹ میں گلوسٹر شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں،اب تک کے کھیلے گئے میچ میں نسیم شاہ نے 41 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کر لی ہے۔
AdvertisementNASEEM HAS ARRIVED 💪@iNaseemShah has his first wicket for Gloucestershire as Gay nicks one behind to Bracey for 18 👏
Northants are now 56/4 with lunch beng taken!#GoGlos 💛🖤 pic.twitter.com/UeQRKVmXsM
— Gloucestershire Cricket (@Gloscricket) April 8, 2022
انہوں نے اپنی ٹیم کے اسکور کارڈ میں 19 رنز کا بھی اضافہ کیا ہے۔
AdvertisementNaseem Shah is gone but not before having some fun in the middle 😆
The pakistani @iNaseemShah showing his flair, picking up 19 runs off 40 balls with 2×4️⃣s & 1×6️⃣!
Live stream ➡ https://t.co/NacJYSuYsT#GoGlos 💛🖤 pic.twitter.com/MzO1VWh3Nl
— Gloucestershire Cricket (@Gloscricket) April 8, 2022
آج کا میچ گلوسٹر شائر اور نارتھمپٹن شائر کے درمیان کھیلا جا رہا ہے،جس کا آج دوسرا روز ہے، نارتھمپٹن شائر نے ٹاس جیت پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
گلوسٹر شائر کی ٹیم پہلی اننگ میں 223 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،ٹیم کی جانب سے جیمس بریسی نے 117 رنز کی اننگ کھیلی۔
نارتھمپٹن شائر نے اب تک اپنی پہلی ننگ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل نسیم شاہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھا چکے ہیں۔
حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی نسیم شاہ نے اپنی بولنگ سے ہر کسی کو متاثر کیا ہے۔
واضح رہے کہ سیم شاہ پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ چیمپئین شپ کا حصہ بنے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News