بالی ووڈ کے صف اول کے ہیرو ہریتک روشن اور نامور بھارتی اداکارہ صبا آزاد کی جلد شادی کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
اس جوڑی کے قریبی دوست نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار ہریتک اور صبا ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب آچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہریتک کی فیملی نے صبا کو قبول کرلیا اور خاص طور پر ہریتک کی فیملی ان کے گانے کو پسند کرتی ہے۔

دوست کے مطابق دونوں ایک دوسرے کے قریب تو ضرور ہیں لیکن شادی کے معاملے میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتے۔
جوڑی کے قریبی دوست نے بتایا کہ صبا آزاد کی ہریتک کی سابق بیوی سوزین خان کے ساتھ بھی گہری دوستی ہے اور دونوں رابطے میں ہیں جبکہ ہریتک کے بچوں نے بھی صبا کو قبل کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ہریتک روشن اور صبا آزاد کو کچھ عرصہ پہلے ایک ریسٹورنٹ میں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے مختلف افواہیں زیرِ گردش ہیں۔
اس جوڑی کو ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے بھی دیکھا گیا ہے جبکہ دونوں کی ہی ایک دوسرے کی فیملیز کے ساتھ تصویریں بھی سامنے آئی ہیں جس کے بعد یہ اندازے قائم کیے جانے لگے ہیں کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔
صبا آزاد ہیں کون؟
صبا آزاد کا اصل نام صبا سنگھ گریوال ہے، وہ بھارت کے نامور تھیٹر آرٹسٹ صفدر ہاشمی کی بھانجی ہیں۔
صبا آزاد نے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو 2008 میں انیل سینئر کی دل کبڈی سے کیا تھا، جس میں عرفان خان، راہول بوس اور صوہا علی خان نے بھی اداکاری کی تھی۔
سال 2010 میں صبا نے اپنی تھیٹر کمپنی دا اسکنس کا آغاز کیا تھا۔ پہلے پلے لو پوک کی ہدایتکاری کی۔
انہوں نے حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر انٹری دینے کا فیصلہ کیا اور ویب سیریز راکٹ بوائز کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
