Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کی وفاقی محتسب کو دور دراز علاقوں تک اپنی رسائی بڑھانے کی ہدایت

Now Reading:

صدر مملکت کی وفاقی محتسب کو دور دراز علاقوں تک اپنی رسائی بڑھانے کی ہدایت
وفاقی محتسب

صدر مملکت نے وفاقی محتسب کو ملک کے دور دراز علاقوں تک اپنی رسائی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

صدر مملکت سے وفاقی محتسب پاکستان، اعجاز احمد قریشی، کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر عارف علوی نے عام آدمی کو فوری اور مفت انصاف فراہم کرنےکی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب میڈیا کے ذریعے اپنے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پیدا کرے۔

 انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب شکایات کے جلد ازالے کیلئے مختلف سرکاری محکموں کے ساتھ روابط قائم کرے اور لوگوں کی شکایات تیزی سے نمٹانے کیلئے سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون بڑھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضول قانونی چارہ جوئی کی حوصلہ شکنی کی جائے، اس سے محکموں اور وفاقی محتسب پر بوجھ بڑھتا ہے۔

Advertisement

 ان کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب یوٹیلیٹی کمپنیوں کی ناانصافی کےخلاف شکایت کنندگان کو جلد انصاف فراہم کرے اور محکموں کی بدانتظامی کے خلاف شکایات کے فوری ازالے کیلئے جدید آئی ٹی ٹولز استعمال کرے۔

اسکے علاوہ ملاقات میں وفاقی محتسب کی سال 2021 کے دوران ادارے کی کارکردگی اور کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ گزشتہ سال وفاقی محتسب کو 110,398 شکایات موصول ہوئیں تھیں۔

 بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کل شکایات میں سے 106,732 حل کی گئی، محتسب کے 92.7 فیصد فیصلوں پر عملدرآمد کیا گیا جبکہ 42,000 آن لائن موصول ہوئیں اور ان پر کارروائی کی گئی ۔

اس دوران صدر مملکت کو ملک کے مختلف علاقوں میں شکایات سیل، علاقائی دفاتر کے قیام پر بھی بریفنگ  دی گئی۔

صدر مملکت نے محتسب کی کارکردگی اور رسائی بڑھانے کی سرگرمیوں کو سراہا اورادارے کو مضبوط بنانے، فوری انصاف کی فراہمی میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر