
عثمان بزدار
پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے صوبے کی بہتری کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ نے اپنے قریبی ساتھیوں و قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے۔
اس دوران انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک پنجاب کی اگلی حکومت کے متعلق فیصلہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک کے لئے نگران کابینہ کا اعلان کیا جائے تاکہ صوبے کے معاملات کو احسن انداز سے چلایا جا سکے۔
نگران وزیراعلیٰ نے مشاورت کے بعد صوبے کی بہتری کے لئے نگران کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ عثمان بزدار کے یکم اپریل کو استعفی قبول ہونے کے بعد پنجاب کابینہ تحلیل ہو گئی تھی اور مستعفی ہونے سے اب تک عثمان بزدار نگران وزیراعلی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News