Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘ہم اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں’

Now Reading:

‘ہم اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں’
شہزاد اکبر

سابق مشیر مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ہم اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو گیا ہے، عدم اعتماد کی کارروائی مکمل بھی نہیں ہوئی تھی اس رات نام سٹاپ لسٹ میں کس نے ڈالا؟

شہزاد اکبر نے کہا کہ نام اس وقت سٹاپ لسٹ پر ڈالا گیا جب نہ کابینہ تھی ، نہ حکومت نہ وزیراعظم ، ہم کہیں نہیں جا رہے ، اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں تو اوورسیز پاکستانی بھی نہیں ، ساری زندگی یہیں رہا ہوں، عدالت ایف آئی اے کو بلا کر پوچھے نہ حکومت تھی نہ کابینہ تو کس کے کہنے پر نام ڈالا گیا ؟

شہزاد اکبر نے کہا کہ نام سٹاپ لسٹ پر ڈالنے کیلئے کوئی کیس ہونا چائیے کوئی ریکویسٹ کرنے والی کوئی ایجنسی ہونی چائیے، ڈی جی ایف آئی اے کو بتانا ہو گا اسے کس نے یہ آرڈر کیا تھا ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  ڈی جی ایف آئی اے کو بتانا ہو گا اسے کس نے یہ آرڈر کیا تھا ، ایف آئی اے نے اپنے اس ڈائریکٹر کا نام بھی ڈال دیا جو منی لانڈرنگ کے کیسز لیڈ کر رہا تھا ۔

 شہزاد اکبر  کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف میں بھی آپ کا نام ہے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے کو تو ڈیکوریٹ کرنا چائیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سرکاری افسر ہے وہ تو اجازت کے بغیر یوں بھی ملک سے باہر نہیں جا سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس: صدر مملکت کو صدارتی استثنیٰ مل گیا
فلسطین کو مستقل ممبر بنانے کی قرارداد منظور، پاکستان کا خوشی کا اظہار
ایف بی آر کی پی ٹی اے، ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ملاقاتیں
پاکستان کا عراق سے مزید 12سپر مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ
نائب وزیراعظم بنانا وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، اسحاق ڈار
زمبابوے کو رواں سال کے آخر تک پہلے سپر مشاق طیارے کی فراہمی متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر