Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، کورونا میں دوبارہ اضافہ، مسلسل چوتھے روز دو ہزار سے زائد کیسز

Now Reading:

بھارت، کورونا میں دوبارہ اضافہ، مسلسل چوتھے روز دو ہزار سے زائد کیسز

بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہفتہ کو دی گئی معلومات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2527 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کی وجہ سے ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 15,079 ہو گئی ہے۔ یہ لگاتار چوتھا دن ہے، جب کورونا کے 2 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 0.56 فیصد برقرار ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 33 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں 2527 نئے کیسز آنے کے ساتھ ہی 1656 لوگوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔

اب تک ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد 4,30,54,952 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 4,25,17,724 لوگ شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح صرف 0.03 فیصد ایکٹیو کیسز ہیں۔ 98.75 فیصد لوگ علاج کے بعد شفایاب ہو چکے ہیں ۔

Advertisement

ایک دن پہلے دہلی میں 1024 نئے کورونا کیسز درج کئے گئے تھے ، جو کہ 10 فروری کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

مثبت کیسوں کی شرح کے معاملہ میں دہلی بھی آگے ہے، یہاں ہر 100 میں سے 4.64 لوگ کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے دارالحکومت دہلی میں ماسک پہننا لازمی کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر