امریکی ریاست الاسکا کے پہاڑی سلسلے لازی ماؤنٹین پر اچانک نمودار ہونے والے ایک عجیب و غریب بادل نے خوف اور سازشوں کو جنم دیدیا۔
فیس بک پر پوسٹ کی گئی تصاویر نے فوراً ہی ایک آن لائن بحث کو جنم دیا، جس میں لوگوں نے اس عجیب بادل کی کئی وجوہات بیان کیں۔

کسی نے اسے ہوائی جہاز حادثہ قرار دیا تو کسی نے خلائی مخلوق کے آسمان سے اترنے کا منظر قرار دیا۔
یہاں تک کہ اسے یوکرین کے تنازعے سے منسلک خفیہ روسی ہتھیار سے بھی جوڑا گیا۔
اس عجیب و غریب بادل کی تشکیل نے اتنی توجہ حاصل کی کہ الاسکا اسٹیٹ ٹروپرز اور الاسکا ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر نے تحقیقات کا آغاز کیا۔
بعد ازاں حکام نے بادل کی وضاحت محض کمرشل جیٹ سے ہونے والے کنٹریل کے طور پر کی۔
اسٹیٹ ٹروپرس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ “‘مقررہ ہوائی جہاز یا ELT ایکٹیویشن کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جو ہوائی جہاز کے حادثے کی نشاندہی کرتی ہے۔ ایک ہیلی کاپٹر پر ریسکیو ٹیم نے آج صبح لیزی ماؤنٹین کے علاقے کے ارد گرد پرواز کی اور اسے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی اور نہ ہی گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے کوئی آثار تھے۔”
عہدیداروں کا کہنا تھا کہ “مزید تفتیش سے پتہ چلا جس وقت تصاویر اور ویڈیوز لی گئی تھیں اس وقت ایک بڑا تجارتی طیارہ اس علاقے میں اڑ رہا تھا۔
نیو یارک کے JFK ہوائی اڈے پر جاتے ہوئے طیارے سے رابطہ کیا گیا اور اس نے معمول کی پرواز کی اطلاع دی۔
ٹروپرز کا ماننا ہے کہ تصاویر اور ویڈیوز میں تجارتی جیٹ سے بنے ایک کنٹریل دکھایا گیا ہے جس نے سورج کی روشنی کے ساتھ مل کر ماحول اور نظارے کو منفرد شکل دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
