Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں محکمہ جنگلات کی کارروائیاں، 26 افراد گرفتار

Now Reading:

پنجاب میں محکمہ جنگلات کی کارروائیاں، 26 افراد گرفتار

پنجاب بھر میں محکمہ جنگلات کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں 26 افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف مقامات سے جنگلی جانوروں و پرندوں کے 26غیرقانونی شکاری گرفتار کرکے اڑھائی لاکھ جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع فیصل آباد غلام رسول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معصوم جنگلی پرندوں کے ایک سمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسے مقامی عدالت میں پیش کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف خوشاب محمد نعیم طاہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع خوشاب کے پہاڑی علاقے سے اڑیال کے بچے اٹھانے والا ایک پیشہ ور لیمب لفٹر گرفتار کرکے اسے مقامی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کو جیل بھیجنے کاحکم صادر کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع گوجرانوالہ محمد ارشد ناز نے انسپکٹرطالب حسین اور واچران محمد عمیراور عبدالرئوف کے ہمراہ ناجائز شکاریوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران وزیر آباد سے جنگلی پرندوں طوطوں ، کالا تیتر اور موروں کا اسمگلر عقیل رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔

Advertisement

ملزم کے قبضے سے دو مور ، تین طوطے اور ایک سیاہ تیتر برآمد کرکے ملزم کا چالان سول جج گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم کو دس ہزار روپے جرمانہ طوطے اور تیتر فوری آزاد کرنے اور موروں کو لاہور چڑیاگھر انتظامیہ کے حوالے کرنے کاحکم صادر کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر